ملتان: اے ای اوز کی بھرتی‘49سیٹوں کیلئے صرف17درخواستیں موصول

ملتان: اے ای اوز کی بھرتی‘49سیٹوں کیلئے صرف17درخواستیں موصول

  

ملتان( سٹاف رپورٹر) ضلع ملتان میں اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کی بھرتی کے لئے 49سیٹوں کے لئے صرف17 درخواستیں موصو ل ہوئیں ‘ان میں بھی 15مرد اور2خواتین اساتذہ شامل ہیں ‘ واضح رہے کہ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کی بھرتی کے لئے محکمہ تعلیم نے پیکج کااعلان بھی کیا تھا لیکن اس کے(بقیہ نمبر40صفحہ7پر )

باوجود49سیٹوں پر صرف17درخواستیں جمع ہونے پر محکمہ تعلیم کے حکام پریشان ہیں ‘اس حوالے سے اعلیٰ حکام کی مشاورت سے لائحہ عمل طے کیا جائے گا‘ بتایا گیا ہے کہ ایس ایس ٹی اساتذہ کو اے ای اوز لگانے کے لئے درخواستیں مانگی گئی تھیں‘لیکن سخت ترین ڈیوٹی ‘جواب طلبیوں کے باعث اساتذہ یہ سیٹ لینے سے بھاک رہے ہیں ‘محکمہ تعلیم میں یہ صورتحال لمحہ فکریہ ہے۔

بھرتی درخواستیں

مزید :

ملتان صفحہ آخر -