عمران خان سچ بولنے والا غیر روایتی سیاستدان ہے، ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ

عمران خان سچ بولنے والا غیر روایتی سیاستدان ہے، ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ

ڈیرہ غازی خان (بیورورپورٹ+ نمائندہ خصوصی )ممبر مرکزی وومن کونسل اور پاکستان تحریک انصاف ڈیرہ غازی خان کی سینئر رہنما ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 1983میں(بقیہ نمبر38صفحہ7پر )

ایک 30سالہ کرکٹر عمران خان اس نے برطانیہ میں کرکٹ سے پیسہ کمایا مالی معاملات کی باریکیوں سے بے خبر ہونے کی وجہ سے اس نے فلیٹ کی خرید و فروخت کے لیے ایک اکاؤنٹینٹ کی خدمات حاصل کی وہ ایک محب وطن سیاستدان بن چکا تھا اس نے وہ فلیٹ بیچا اور پیسہ پاکستان لے آیا۔ اس سے حاصل ہونے والی رقم قانونی طریقہ سے پاکستان لائی گئی عمران خان کا یہ سچ اس کی بہت بڑی اخلاقی فتح ہے کہ وہ اس ملک کو ٹیکس نہیں دینا چاہتا تھا جس کا وہ شہری نہیں تھا عمران خان سچ بولنے والا غیر روایتی سیاستدان ہے ایک سچ سے اس کو سیاسی طور پر فائدہ ہو یا نقصان مگر پی ٹی آئی ورکر اور عوام کی نظر میں اس کی عزت اور زیادہ بڑھ گئی۔ اس موقع پر انکے ساتھ ضیاء ، یاسر ، ناصر ، انیس ، وقاص ، عنصر، ریاض ، ندیم ، الطاف ، بلال و دیگر موجود تھے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر