اوباش کی 8سالہ بچے سے بداخلاقی ، پٹرول چھڑک کر آگ لگادی،نشترمیں چل بسا
ملتان(کرائم رپورٹر) اوباش نے 8سالہ بچے کو بداخلاقی کا نشانہ بناڈالا بعدازاں اسے پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی،8سالہ بچہ نشتر ہسپتال میں دم توڑ گیا۔تفصیل کے مطابق ممتاز آباد کے علاقہ محلہ حمید آباد کے رہائشی عبدالستار نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز دن کے وقت اس کا 8سالہ بیٹا عامر گھر سے باہر کھیل رہا تھا جسے اس کے چچا کے بیٹے 28سالہ آصف نے اغوا کرلیا،اور اسے بدفعلی کا نشانہ بنا کر پٹرول چھڑک کر آگ (بقیہ نمبر37صفحہ7پر )
لگاد ی،اور پیٹ میں چاقو بھی گھونپ دیا،جب اس نے اپنے بیٹے کی تلاش کی تو وہ محلے کے خالی پلاٹ پر ملا عامر چیخ رہا تھا اسے فوری طور پر نشتر ہسپتال منتقل کیا،جہاں اس نے بتایا کہ اسے آصف نے پہلے بداخلاقی کا نشانہ بنایا اور پھر اسے آگ لگادی ا ور خنجر گھونپا،عبدالستار نے پولیس کو اطلاع دی،ممتاز آباد پولیس نے بیان ریکارڈ کرنے کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا،عبدالستار کا کہنا تھا کہ آصف اس کے چچا کا بیٹا ہے،آصف کی بہن نے دو روز قبل اس کے گھر آکر موبائل سے سم نکال لی تھی،جس پر گھر میں جھگڑا بھی ہوا۔پولیس نے عامر کی لاش کا پوسٹ مارٹم کروایا جس میں بدفعلی ثابت ہوگئی ہے،پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا ہے۔
بداخلاقی