وزیراعظم تاحیات نااہلی درخواست: عدالت نے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا

وزیراعظم تاحیات نااہلی درخواست: عدالت نے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا
وزیراعظم تاحیات نااہلی درخواست: عدالت نے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعظم کی تاحیات نااہلی کی درخواست پرا لیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں وزیرا عظم کو تاحیات نااہل قرار دینے کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت ہوئی جس پر عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن کو 10روز میں جواب داخل کرنے کی ہدایت کردی ۔

راتوں رات جلد میں نکھار لانے والی کریمیں کتنی خطرناک ہیں، جانئے

جسٹس شاہد وحید نے درخواست پرسماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پاناما لیکس پر وزیر اعظم پر منی لانڈرنگ ثابت ہو چکی ہے جس سے ان کی غلط بیانی بھی سامنی آگئی ہے۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ سچ سامنے آنے کے بعد وزیراعظم آئین کے آرٹیکل 62اور63پر پورا نہیں اترتے جس پر انہیں تاحیات نااہل قرار دیا جائے۔

درخواست میں مزید کہا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے درخواست پرکوئی کارروائی نہیں کی تاہم عدالت نے دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن سے دس روز میں جواب مانگ لیا ہے ۔

پاکستانیوں کے لئے بچت کا شاندار موقع، ایسی ویب سائٹ آگئی کہ آپ کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی

مزید : لاہور /اہم خبریں