پاک امریکہ تعلقات شدید متاثر،طالبان مضبوط ہو رہے ہیں:زرداری

پاک امریکہ تعلقات شدید متاثر،طالبان مضبوط ہو رہے ہیں:زرداری
پاک امریکہ تعلقات شدید متاثر،طالبان مضبوط ہو رہے ہیں:زرداری

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاک امریکہ تعلقات گزشتہ 15سال سے شدید متاثر ہوئے ہیں جبکہ افغان جنگ کے پندرہ سال بعدطالبان مضبوط ہو رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو آج بھی دہشت گرد گروپوں کا سامناہے۔سابق صدر کا کہنا تھا کہ پاک امریکہ تعلقات خطے میں روس کی دھمکی اورغیر ریاستی عناصر کی وجہ سے مضبوط ہوئے۔ روس اور غیر ریاستی عناصرکے خطرے سے اتحاد کمزور پڑ رہاہے۔پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے انہوں نے کہا پاک امریکہ تعلقات 15سال سے اتار چڑھاﺅ کا شکارہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امن اور ترقی سے پاکستان خطہ میں مضبوط جمہوری ملک کے طور پر ابھر رہا ہے۔ملک ترقی کے راستے پر ہے اورسرمایہ کاری آرہی ہے۔انہوں نے کہا ہم نوجوان آبادی پر مشتمل قوم ہیں،نوجوانوں کی وجہ سے آئندہ دہائیوں میں بھرپور ترقی کریں گے۔

علاوہ ازیں سابق صدر سے پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک نے لندن میں ملاقات کی جس میں پاکستان کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔رحمن ملک کے مطابق آئندہ چند روز میں اپنی حکمت عملی واضح کردیںگے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -