موسم گرم خشک رہے گا، شہریوں کو لو سے بچنے اور پانی زیادہ پینے کا مشورہ

موسم گرم خشک رہے گا، شہریوں کو لو سے بچنے اور پانی زیادہ پینے کا مشورہ
موسم گرم خشک رہے گا، شہریوں کو لو سے بچنے اور پانی زیادہ پینے کا مشورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران لاہور سمیت ملک بھر میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ وسطی علاقوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ دریں اثناءطبی ماہرین نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ خود کو گرمی، لو سے بچائیں اور پانی کا استعمال زیادہ کریں، لیموں پانی اور مشروبات کا استقبال بھی کریں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ راوں ہفتے پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور سندھ کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی پڑے گی جس کی وجہ سے دن کے درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ رہیں گے اور وسطی علاقوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے ۔
ترجمان محمد فاروق کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہےگا تاہم کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے ۔ اس کے علاوہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے میدانی علاقوں،سکھر، لاڑکانہ، میرپور خاص، شہید بینظیر آباد، سبی اور مکران ڈویژن میں موسم شدید گرم اور خشک رہےگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں بھی درجہ حرارت اوسطً 4 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی امید ہے جس کے باعث برف اور گلیشئرتیزی سے پگھلیں گے ۔

سمندری ہواﺅں کے تسلسل کی وجہ سے پاکستان کے ساحلی علاقوں میں درجہ حرارت میں تیزی سے اضافہ نہیں ہو گا۔کراچی میں دن کے درجہ حرارت (معمول کے مطابق) 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم رہیگا سمندر سے مسلسل ہوائیں متغیر رفتار اور آرام دہ نمی کے ساتھ چلتی رہیں گی۔
محمد فاروق نے بتایا کہ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اورخشک رہا تاہم ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں ایک دو مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا: بالاکوٹ07، کشمیر: مظفرآباد02، گلگت بلتستان: سکردو، استور01 میٹر ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: لاڑکانہ50، دادو، سبی، سکھر، موہنجوداڑو، جیکب آباد48، تربت47، رحیم یار خان، روہڑی46، کوٹ ادو، بہاولنگر45جبکہ آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 26، اسلام آباد 20، کراچی 28، پشاور 21، کوئٹہ 14ِِ ، چترال 15، گلگت 12اور ہنزہ میں 07ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

مزید :

ماحولیات -