تحریک انصاف احتجاج چاہتی ہے ، اپوزیشن کو منانے کی بھرپور کوشش کریں گے: محمد زبیر

تحریک انصاف احتجاج چاہتی ہے ، اپوزیشن کو منانے کی بھرپور کوشش کریں گے: محمد ...
تحریک انصاف احتجاج چاہتی ہے ، اپوزیشن کو منانے کی بھرپور کوشش کریں گے: محمد زبیر

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر نجکاری محمد زبیر  عمر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پاناما لیکس معاملے کو احتجاج کی طرف لے جانا چاہتی ہے جبکہ پیپلز پارٹی ایسا نہیں چاہتی اپوزیشن کو منانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر کا کہنا تھا کہ توقع تھی کہ وزیراعظم کی تقریرکے بعد اپوزیشن اپنی بات کرے گی۔ عمران خان نے اپنی آف شور کمپنی کا کبھی ذکر نہیں کیا انتظار کر رہے تھے کہ عمران خان اپنی آف شورکمپنی کی بات کریں گے مگر وہ فرار ہوگئے۔ اپوزیشن کو منانے کی بھرپور کوشش کریں گے اور ہمیں پوری امید ہے کہ خورشید شاہ کی جانب سے مثبت جواب آئے گا۔

مزید : قومی /اہم خبریں