حیران ہوں ٹرمپ امریکی صدارت کا امیدوار ہے:انجلینا جولی

حیران ہوں ٹرمپ امریکی صدارت کا امیدوار ہے:انجلینا جولی
حیران ہوں ٹرمپ امریکی صدارت کا امیدوار ہے:انجلینا جولی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)ہالی ووڈ سپر سٹار اور اقوام متحدہ کی سفیر برائے مہاجرین انجلیناجولی نے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیانات پر شدید تنقید کرتے ہوئے ان کو صدارت کیلئے نااہل قرار دے دیا ہے۔
بی بی سی کے لائیو پروگرام ”ورلڈ آن دی موو“ میں امریکہ میں مسلمانوں کی آمد پر پابندی کے ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر جولی کا کہنا تھا، ”میرے خیال میں امریکہ ان لوگوں پر مشتمل ہے جو دنیا بھر سے آزادی بالخصوص مذہبی آزادی کیلئے ایک جگہ ہو ئے اس لیئے ایک ایسے شخص سے یہ بیان سننا تکلیف دہ ہے جو امریکہ کی صدارت سنبھالنے کیلئے کوشاں ہے۔
ہالی ووڈ اداکارہ ان دنوں میں مسلمانوں پر پابندی کی مخالفت کرنے والی اعلیٰ ترین شخصیت ہیں ان کا یہ بیان آن کی آن میں دنیا بھر میں پھیلا ہے۔جولی نے مہاجرین کی حالت زار کا بھی ذکر کیا اور امریکہ میں خوف کے کلچر کے فروغ پر تنبیہ کی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق انجلینا کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں حیران ہوں کہ ٹرمپ جیسا شخص امریکی صدارت کا امیدوارہے۔
علاو ہ ازیں انجلینا جولی پٹ نے خبردار کیا کہ پناہ گزینوں کیلئے تیار کردہ عالمی نظام ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہا ہے،پناہ گزینوں کی حفاظت کرنے اور ان کی واپسی کو یقینی بنانے والا نظام بھی کام نہیں کر رہا۔