نائب قاصد پر تشدد : عدالتی حکم پر ڈی جی نیب خیبر پختونخوا اور تفتیشی افسر کیخلاف مقدمہ درج

نائب قاصد پر تشدد : عدالتی حکم پر ڈی جی نیب خیبر پختونخوا اور تفتیشی افسر ...
نائب قاصد پر تشدد : عدالتی حکم پر ڈی جی نیب خیبر پختونخوا اور تفتیشی افسر کیخلاف مقدمہ درج

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت نے ڈی جی نیب اور تفتیشی افسرکیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں نائب قاصد نے خود پر تشدد کے حوالے سے درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ڈی جی نیب خیبرپختونخواہ سلیم شہزاد اور تفتیشی افسر عمر بٹ نے اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا ۔

پاکستانیوں کے لئے بچت کا شاندار موقع، ایسی ویب سائٹ آگئی کہ آپ کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی

درخواست گزارگل خطاب کا کہنا تھا کہ اس نے مقدمہ دج کرانے کیلئے تھانے سے بھی رجوع کیا مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی تاہم عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزمان کیخلاف تھانہ حیات آبادمیں مقدمہ درج کرنے کا حکم سنا دیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالتی احکامات کے بعد نائب قاصد کی صاحبزادی کی مدعیت میں تھانہ حیات آباد میں ڈی جی نیب اور تفتیشی افسر کیخلاف تشدد کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس میں ناقابل ضمانت 3دفعات شامل کی گئی ہیں ۔

خبردار!رنگ گورا کرنے والی کوئی بھی کریم استعمال کرنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں

مزید :

پشاور -