چین پاکستان کے ذریعے طالبان پر دباﺅ ڈلوائے: افغان چیف ایگزیکٹو

چین پاکستان کے ذریعے طالبان پر دباﺅ ڈلوائے: افغان چیف ایگزیکٹو
چین پاکستان کے ذریعے طالبان پر دباﺅ ڈلوائے: افغان چیف ایگزیکٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (اے این این) افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے چین پر زور دیا کہ وہ پاکستان پر افغان امن عمل کامیاب بنانے کیلئے طالبان پر اثر ورسوخ استعمال کرنے کیلئے دباﺅ ڈالے۔ وہ بیجنگ میں چائنا فارن افیئرز یونیورسٹی میں دہشتگردی افغانستان اور چین دونوں کیلئے خطرہ کے موضوع پر اظہار خیال کررہے تھے۔ خبررساں ایجنسی کے مطابق عبداللہ عبداللہ  نے چین کی حکومت سے کہا کہ وہ تاریخی شاہراہ ریشم کی تعمیر نو کیلئے کوششیں تیز کرے۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان پر دباﺅ ڈالے کہ وہ افغان امن عمل کی کامیابی کیلئے طالبان پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے۔