حافظ قرآن کی 8 سالہ شاگرد بچی سے زیادتی

حافظ قرآن کی 8 سالہ شاگرد بچی سے زیادتی
حافظ قرآن کی 8 سالہ شاگرد بچی سے زیادتی

  

قصور (ویب ڈیسک) قصور کے علاقہ میں ایک اور معصوم بچی کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا گیا۔ 

اخبار روزنامہ خبریں کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے واقعہ کے درج کئے گئے مقدمہ میں بتایا گیا ہے کہ نواحی گاﺅں لونگے کی کے محمد عاشق  کی 8 سالہ بیٹی (ع) کو پڑھانے کیلئے گھر آنے والے حافظ قرآن قاری محمد طاہر کے سر پر وقوعہ کے روز شیطان سوار ہوگیا اور اس وقت جب بدقسمتی سے اس کی بیٹی گھر میں اکیلی تھی، قرآن پاک پڑھانے کیلئے آنے والے قاری طاہر نے بچی کو زبردستی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا اور اسے زندگی موت کی کشمکش میں چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق مذکورہ ملزم کو گرفتار کرلیاگیا ہے ۔

مزید : قصور