نامکمل سفری دستاویز: ایف آئی اے نے خاتون سمیت 9مسافروں کو حراست میں لے لیا

نامکمل سفری دستاویز: ایف آئی اے نے خاتون سمیت 9مسافروں کو حراست میں لے لیا
نامکمل سفری دستاویز: ایف آئی اے نے خاتون سمیت 9مسافروں کو حراست میں لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایف آئی اے نے اسلام آباد ایئر پورٹ سےخاتون سمیت 9مسافروں کو حراست میں لے لیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے نامکمل سفری دستاویز کی بناءپر قطر ایئر لائنز سمیت بیرون ملک پروازوں کے 9مسافروں کو آف لوڈ کردیا جنہیں تفتیش کیلئے حراست میں لے لیا گیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ جانےوالے دومسافروں نوید اوروقاراحمد کو نامکمل سفری دستاویز کی بنیاد پر آف لوڈ کیا گیا جبکہ اٹلی اور روس جانیوالےمحمد نوشیراور فرقان نامی مسافر اوربرطانیہ جانےوالےمسافر طارق محموداورزبیر کو بھی نامکمل دستاویز پر آف لوڈ کیا گیا ۔

 گرفتار مسافروں سے سفری دستاویز کے حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے تاہم کلیئر ہونے کے بعد انہیں رہا کر دیا جائے گا ۔

خبردار!رنگ گورا کرنے والی کوئی بھی کریم استعمال کرنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں

مزید :

اسلام آباد -