وزیر اعظم کو تنکے کا سہارا لیکن مولانا فضل الرحمان انہیں مزید ڈبو دیں گے: نعیم الحق

وزیر اعظم کو تنکے کا سہارا لیکن مولانا فضل الرحمان انہیں مزید ڈبو دیں گے: ...
وزیر اعظم کو تنکے کا سہارا لیکن مولانا فضل الرحمان انہیں مزید ڈبو دیں گے: نعیم الحق

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان پاکستان تحریک انصاف نعیم الحق کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی مثال ڈوبتے کو تنکے کا سہارا ہے اب اس کشتی کو ڈوبنے سے کوئی نہیں بچا سکتامولانا فضل الرحمان انہیں مزید ڈبودیں گے۔

وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کی تقاریر پر اپنے ردعمل میں نعیم الحق کا کہنا تھا کہ دھرنا پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا احتجاج تھا تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی قوت ہے اور ہمارے جلسے اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہیں ، آئندہ ہفتے ہمارے 4 جلسے ہورہے ہیں جن میں عوام کا جوش و خروش دیدنی ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی سیاست منافقت سے بھری پڑی ہے کل نواز شریف نے 2005 کے حوالے سے بہت بڑا جھوٹ بولا، مشترکہ میٹنگ میں فیصلہ ہوا تھا کہ اگر وزیر اعظم نے ہمارے سوالات کے جواب نہیں دیے تو اسے اپوزیشن کی توہین سمجھا جائے گا اور ایوان سے واک آو¿ٹ کردیا جائے گا۔نواز شریف عوام کا امتحان نہ لیں اور انہیں جواب دیں ۔ اللہ سے دعا ہے کہ نواز شریف کی بصیرت اتنی زیادہ کردے کہ وہ تصویر کا دوسرا رخ دیکھ سکیں اور اگر انہوں نے یہ رخ نہ دیکھا تو جمہوریت کیلئے خطرہ پیدا ہوسکتا ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں