زرداری پھر متحرک  ، رحمان ملک کو اپوزیشن اور حکومت کے درمیان پل کاکردار اداکرنے کی ہدایت

زرداری پھر متحرک  ، رحمان ملک کو اپوزیشن اور حکومت کے درمیان پل کاکردار ...
زرداری پھر متحرک  ، رحمان ملک کو اپوزیشن اور حکومت کے درمیان پل کاکردار اداکرنے کی ہدایت

  

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) مفاہمتی پالیسیوں کی وجہ سے شہرت رکھنے والے سابق صدر آصف علی زرداری بھی پانامالیکس کے ہنگاموں میں سرگرم ہوگئے اور سابق وزیرداخلہ رحمان ملک کوحکومت اور اپوزیشن کے درمیان بطور’پل‘ بھرپورکردار اداکرنے کی ہدایت کردی۔

نیوٹی وی کے مطابق آصف علی زرداری پاناما کے ہنگاموں میں لندن میں بیٹھ کر ملکی سیاست کی ڈوریں ہلانے لگے ہیں اور سابق وزیرداخلہ سے لندن میں ملاقات کی جس دوران پانامالیکس اور ملکی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ آصف علی زرداری نے رحمان ملک کو ہدایت کی کہ اپوزیشن اور حکومت کے درمیان پل کا کردار کردیں ۔

دوسری طرف رحمان ملک کاکہناتھاکہ نوازشریف لندن آئیں توبھی زرداری سے ملاقات کا کوئی امکان نہیں ۔

مزید : قومی