جب سات سوالوں کے جواب نہیں آرہے تو 70 کیوں دیے جارہے ہیں: رانا ثنا اللہ

جب سات سوالوں کے جواب نہیں آرہے تو 70 کیوں دیے جارہے ہیں: رانا ثنا اللہ
جب سات سوالوں کے جواب نہیں آرہے تو 70 کیوں دیے جارہے ہیں: رانا ثنا اللہ

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن رہنماؤں نے ایوان میں اپنا موقف اس لیے پیش نہیں کیا کیونکہ ایوان میں بولا جانے والا جھوٹ پکڑا جاسکتا ہے جب سات سوالات کے جوابات نہیں آرہے تو 70 کیوں دیے جارہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ شیخ رشید پہلے کی چالاکی استعمال کررہے ہیں جو اب نہیں چلتی ، اعتزاز احسن نے ساری زندگی پیسے لے کر سوالنامے بنائے ہیں اب انہیں دوسری طرف سے بھاری فیس مل گئی ہے۔ایوان میں اپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکار رہی اورچاروں شانے چت ہونے کے بعد بھاگ کھڑی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سیاست ملک میں انتشار پھیلانا ہے پاکستان آگے بڑھے گا اور اپوزیشن کا ہر ایجنڈا ناکام ہوگا۔ اپوزیشن قوم کا وقت برباد کررہی ہے کل 70 سوالات کی بات ہوئی اور آج تیار بھی کرلیے۔

مزید :

لاہور -اہم خبریں -