بھارتی پارلیمنٹ میں اطلاعات پر پابندیوں کا متنازعہ بل پیش، پاکستان نے اقوام متحدہ کو خط لکھ دیا

بھارتی پارلیمنٹ میں اطلاعات پر پابندیوں کا متنازعہ بل پیش، پاکستان نے اقوام ...
بھارتی پارلیمنٹ میں اطلاعات پر پابندیوں کا متنازعہ بل پیش، پاکستان نے اقوام متحدہ کو خط لکھ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ بھارتی پارلیمنٹ میں اطلاعات پر پابندیوں کے متنازعہ بل پر تشویش ہے اور اس حوالے سے اقوام متحدہ کو خط لکھا ہے ۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ اقوام متحدہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے برعکس مقبوضہ کشمیرکوبھارت کاحصہ دکھایاگیاہے بھارتی بل کے تحت مقبوضہ کشمیرکومتنازع دکھانے والوں کوسزادی جائے گی۔ بھارتی پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا بل اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔خط میںمقبوضہ کشمیر کو بھارت کا حصہ دکھانے پر تشویش کا اظہار کیا گیا اورمطالبہ گیا ہے کہ اقوام متحدہ بھارت کو ان اقدامات سے روکتے ہوئے کشمیر پر رائے شماری کا اپنا وعدہ پورا کرے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -