پاناما لیکس پرایم کیو ایم کا متحدہ اپوزیشن سے علیحدگی کافیصلہ

پاناما لیکس پرایم کیو ایم کا متحدہ اپوزیشن سے علیحدگی کافیصلہ
پاناما لیکس پرایم کیو ایم کا متحدہ اپوزیشن سے علیحدگی کافیصلہ

  

اسلام آبا(مانیٹرنگ ڈیسک)پاناما لیکس کے ہنگامہ میں ایک اور موڑ آگیا ۔متحدہ قومی موومنٹ نے اپوزیشن کو بڑا دھچکادیتے ہوئے متحدہ اپوزیشن سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیاہے اور متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں بھی شرکت نہیں کی۔ایم کیو ایم پاناما کے حوالے سے اپنا الگ لائحہ عمل الگ لائحہ عمل اپنائے گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاناما لیکس کے معاملہ پر متحدہ قومی موومنٹ نے اپوزیشن کا ساتھ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔متحدہ کے کارکن اپوزیشن کوایوان میں چھوڑ آئے متحدہ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے سوالات پر تحفظات ہیں کیونکہ جس رخ پر اپوزیشن جا رہی ہے ہمارے خیال میں وہ درست نہیں۔ایم کیوایم کا موقف ہے کہ اپوزیشن کے اندر بھی کچھ ایسے لوگ ہیں جن کے اپنے نام پانا ما لیکس میں موجود ہیں اور وہ اپنی ساکھ متاثر نہیں کرناچاہتے ، اسی ضمن میں ایم کیوایم کے میاں عتیق اور بیرسٹر سیف کراچی روانہ ہورہے ہیں جہاں اعلیٰ سطحی پارٹی اجلاس میں شرکت کریں گے اور آئندہ کے حتمی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔ 

قبل ازیں متحدہ کی جانب سے قومی اسمبلی میںضابطہ فوجداری میں ترامیم کا بل بھی پیش کیا گیا جسے سپیکر نے متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -