فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے ڈیموں میں پانی کے بہاﺅ، اخراج اور سطح کے اعداد و شمار جاری کر دیئے

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے ڈیموں میں پانی کے بہاﺅ، اخراج اور سطح کے اعداد و شمار ...
فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے ڈیموں میں پانی کے بہاﺅ، اخراج اور سطح کے اعداد و شمار جاری کر دیئے

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کا کہنا ہے کہ اس وقت دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کا بہاﺅ 68 ہزار 800 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ منگلا ڈیم میں پانی کا اخراج 25 ہزار کیوسک ہے۔

پاکستانیوں کے لئے بچت کا شاندار موقع، ایسی ویب سائٹ آگئی کہ آپ کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی‎‎

فلڈ فورکاسٹنگ کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق منگلا ڈیم میں پانی کی آمد 54ہزار989کیوسک رکارڈ کی گئی ہے جبکہ پانی کا اخراج 25 ہزار کیوسک اور پانی کی سطح 1171.40 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسی طرح تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد91ہزار800کیوسک اور پانی کااخراج 90ہزارکیوسک رکارڈ کیا گیا ہے جبکہ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1459.62فٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔

خبردار!رنگ گورا کرنے والی کوئی بھی کریم استعمال کرنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں

مزید : ماحولیات