افغان مہاجرین منشیات سمگلنگ اور دہشت گردی میں استعمال ہوتے ہیں: ناصر جنجوعہ

افغان مہاجرین منشیات سمگلنگ اور دہشت گردی میں استعمال ہوتے ہیں: ناصر جنجوعہ
افغان مہاجرین منشیات سمگلنگ اور دہشت گردی میں استعمال ہوتے ہیں: ناصر جنجوعہ

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ طالبان نے افغان مہاجرین کو استعمال کیا کیونکہ افغان مہاجرین کی شکل میں طالبان کے لیے پناہ گاہیں مل جاتی ہیں جبکہ مہاجرین منشیات سمگلنگ اور دہشت گردی میں استعمال ہوتے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر)  ناصر جنجوعہ کا کہنا تھا کہ بارڈر مینجمنٹ انتہائی ضروری ہے، مہاجرین کو بیک وقت دو ممالک کے قوانین کی پاسداری کرنی ہے ۔ ہمیں افغان بھائیوں سے ہمدردی ہے لیکن ہمیں 30 لاکھ مہاجرین کے بدلے کچھ نہیں ملا اور عالمی برادری تین ڈالر سالانہ فی مہاجر دے کر سمجھتی ہے کہ اس نے ا پنا کام کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ ہم ڈبل گیم کھیل رہے ہیں جوغلط ہے ہمارے دل افغانستان کے لیے دھڑکتے ہیں ، ہم امن پسند قوم ہیں اور افغانستان میں امن کی خواہش رکھتے ہیں ہم نے افغانیوں کے ساتھ اپنے گھر اور دسترخوان شیئر کیے ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -