بلوچستان بھر میں انسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری، 24 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے

بلوچستان بھر میں انسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری، 24 لاکھ بچوں کو قطرے ...
بلوچستان بھر میں انسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری، 24 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے

  

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان بھر میں انسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری ہے اور ایمرجنسی آپریشن سینٹر کہنا ہے کہ یہ مہم ہدف کے حصول تک جمعرات کو بھی جاری رہے گی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بلوچستان میں جاری انسداد پولیو مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کی ویکسین پلائی جا ری ہے اور مہم کے دوران تقریباً 24 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ یہ مہم ہدف کے حصول تک جمعرات کو بھی جاری رہے گی۔

مزید :

کوئٹہ -