عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،پاکستانیوں کیلئے خطرے کی گھنٹی

عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،پاکستانیوں کیلئے خطرے کی ...
عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،پاکستانیوں کیلئے خطرے کی گھنٹی

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک )برنٹ کروڈ آئل کی قیمت میں اضافہ کے بعد عالمی منڈی میں فی بیرل 50ڈالر کا ہوگیا جو اس بات کی علامت ہے کہ رواں برس پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام کا سال ثابت ہو سکتا ہے جس سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ کا امکان ہے۔تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کے بعد کروڈ آئل کی قیمت میں بہتری آئی ہے اور اب اطلاعات کے مطابق کروڈآئل کی قیمت گزشتہ چھ ماہ کی بلند سطح یعنی 50ڈالر فی بیرل کے قریب ہو گئی ہے۔

برطانوی اخبارسکائی نیوز کے مطابق جنوری میں تیل کی قیمت 27ڈالر فی بیرل ہو کر 2003کے بعد کی کم ترین سطح پر پہنچ چکی تھی۔جبکہ 2014میں اس کی قیمت 115ڈالر فی بیرل تھی۔قیمتوں میں ہونے والی اس کمی کے بعد پٹرول پمپس پر تیل اپنی کم ترین سطح پر فروخت ہو تا رہا۔

سکائی نیوز کے مطابق ’نارتھ سی آئل انڈسٹری‘میں اس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جہاں ہزاروں لوگوں کو قیمتوں میں کمی کی وجہ سے ملازمتوں سے نکال دیا گیاتھا۔

برنٹ کروڈ کی کم ہوتی قیمتوںمیں استحکام اور اب اضافہ ہوا جو کہ مارچ میں 40ڈالر تک پہنچا اور اب 49اعشاریہ 47تک پہنچ چکی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا اثر عالمی منڈی پر بھی پڑے گا جو کہ پاکستان میں بھی قیمتوںمیں بڑھنے کیلئے خطرے کی گھنٹی سمجھی جا رہی ہے۔

مزید : بزنس /اہم خبریں