خیبر پختونخوا کے ارکان اسمبلی پنجابی ہم منصبوں سے کرکٹ کھیلنے پہنچ گئے

خیبر پختونخوا کے ارکان اسمبلی پنجابی ہم منصبوں سے کرکٹ کھیلنے پہنچ گئے
خیبر پختونخوا کے ارکان اسمبلی پنجابی ہم منصبوں سے کرکٹ کھیلنے پہنچ گئے

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ارکان اسمبلی پر مشتمل کرکٹ ٹیم پنجاب اسمبلی کے ارکان سے کرکٹ میچ کھیلنے کیلئے پنجاب اسمبلی پہنچ گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخوا ارکان اسمبلی پر مشتمل کرکٹ ٹیم کی پنجاب اسمبلی آمد پر سپیکر رانا محمد اقبال ، وزیر قانون رانا ثنا اللہ اور ارکان نے خیبر پختونخوا کی کرکٹ ٹیم کا ڈیسک بجا کر استقبال کیا۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کی ٹیم نے مہمانوں کی گیلری میں بیٹھ کر کچھ دیر کیلئے ایوان کی کارروائی کا مشاہد ہ کیا ۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کے ارکان منگل کو قذافی سٹیڈیم میں شام 7 بجے  کرکٹ میچ کھیلیں گے جہاں پنجاب اسمبلی کی قیادت میاں منیر اور خیبر پختونخواا سمبلی کی کپتانی شوکت یوسفزئی کریں گے۔

واضح رہے کہ 12 مئی جمعرات کے روز دونوں ٹیموں کے درمیان کرکٹ میچ کھیلنے کا فیصلہ ہوا تھا۔

مزید : کھیل