اپوزیشن جماعتوں نے وزیر اعظم کے استعفیٰ کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی

اپوزیشن جماعتوں نے وزیر اعظم کے استعفیٰ کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع ...
اپوزیشن جماعتوں نے وزیر اعظم کے استعفیٰ کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) اپوزیشن جماعتوں نے وزیر اعظم نواز شریف کے استعفیٰ کیلئے پنجاب اسمبلی میں متفقہ قرارداد جمع کرادی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے متفقہ طور پر پنجاب اسمبلی میں قرارداد پیش کی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف فوری طور پر اپنے عہدے سے مستعفی ہوں۔

راتوں رات جلد میں نکھار لانے والی کریمیں کتنی خطرناک ہیں، جانئے

قرارداد اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید ، پیپلز پارٹی کے رہنما سردار شہاب الدین خان اور مسلم لیگ (ق) کے رکن سردار وقاص حسین کی جانب سے پیش کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف قومی اسمبلی میں اپنے خطاب سے اپوزیشن کی جانب سے پیش کردہ سات سوالوں کے جواب دینے میں ناکام رہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قرارداد میں اس بات کو بنیاد بنا کر کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم فی الفور اپنے عہدے سے مستعفی ہو ں تاکہ تحقیقات کا آغاز کیا جائے۔

پاکستانیوں کے لئے بچت کا شاندار موقع، ایسی ویب سائٹ آگئی کہ آپ کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی

ذرائع نے مزید بتایا کہ نواز شریف نے قومی اسمبلی میں گزشتہ روز خطاب کے دوران کہا تھا کہ انہوں نے قوم سے کچھ نہیں چھپایا اور وہ ہر سطح پر احتساب کا سامنا کرنے کو تیار ہیں ۔ پانا ما لیکس پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپوزیشن کے مطالبے سے پہلے ہی قوم سے خطاب کیا اور خود کو اس وقت احتساب کیلئے پیش کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ انہوں نے ریٹائر جج کی سربراہی میں کمیشن تشکیل دینے کا اعلان کیا مگر اسے مسترد کر دیا گیا جس پر انہوں نے چیف جسٹس کو خط لکھا۔وزیر اعظم نے مزید کہا تھا کہ انہوں نے لندن فلیٹس یا یو اے ای میں پراپرٹی کیلئے ایک پائی بھی بیرون ملک نہیں بھیجی ۔

خبردار!رنگ گورا کرنے والی کوئی بھی کریم استعمال کرنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں.

مزید : لاہور