پشاور میں زائد المیعاد اور مضر صحت کھانا فروخت کرنے پر 28ریسٹورنٹس کے ذمہ دا ر گرفتار

پشاور میں زائد المیعاد اور مضر صحت کھانا فروخت کرنے پر 28ریسٹورنٹس کے ذمہ دا ر ...
پشاور میں زائد المیعاد اور مضر صحت کھانا فروخت کرنے پر 28ریسٹورنٹس کے ذمہ دا ر گرفتار

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پشاور میں زائد المیعاد اور مضر صحت کھانا فروخت کرنے پر 28ریسٹورنٹس کے ذمہ داران کو گرفتار کر لیا گیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عمران خان اور اسسٹنٹ کمشنر مغیث ثناءاللہ نے چھاپہ مار کر شہر کے 28مختلف ہوٹلوں اور ریسٹورنتس کے مینجرز کو غیر معیاری ، مضر صحت اور زائد المیعاد کھانا بیچنے پر گرفتار کر لیا ۔

خبردار!رنگ گورا کرنے والی کوئی بھی کریم استعمال کرنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں

ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق گرفتار تمام افراد کو اس سے قبل ریسٹورنٹس کی غیر معیاری صورت حال پر خبردار کیا گیا تھا مگر انہوں نے احکاما ت کو ہوامیں اڑا دیا اور کچنز کی صفائی ستھرائی سمیت کھانے کے معیار کو بہتر کرنے میں ناکام رہے جس پر انہیں گرفتا ر کیا گیا ۔

پاکستانیوں کے لئے بچت کا شاندار موقع، ایسی ویب سائٹ آگئی کہ آپ کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی

ذرائع نے مزید بتایا کہ کارروائی کے دوران چیف برگر ، دم پخ خوراک ، سٹوڈنٹس ریسٹورنٹ، خوراک محل ، خیبر فرینڈز ، احمد جان لزیزا تکہ شاپ سمیت دیگر ہوٹلوں کے مینجروں کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ اس دوران مزید 20افراد کو بورڈ بازار میں تجاوزات کے الزامات پر گرفتار کیا گیا ۔

راتوں رات جلد میں نکھار لانے والی کریمیں کتنی خطرناک ہیں، جانئے۔

مزید :

پشاور -