کوئی بھی احتساب سے بالاتر نہیں، دھرنے والے پھر اکیلے رہ جائیں گے، آئندہ بجٹ عوام دوست ہو گا: اسحاق ڈار

کوئی بھی احتساب سے بالاتر نہیں، دھرنے والے پھر اکیلے رہ جائیں گے، آئندہ بجٹ ...
کوئی بھی احتساب سے بالاتر نہیں، دھرنے والے پھر اکیلے رہ جائیں گے، آئندہ بجٹ عوام دوست ہو گا: اسحاق ڈار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے خاندان سمیت کوئی بھی احتساب سے بالاتر نہیں، سپیکرپارلیمانی کمیٹی تشکیل دے رہے ہیں جو متفقہ ٹی او آرز بنائے گی، یہ کسی ایک شخص کا معاملہ نہیں، سیکڑوں افراد کے نام سے متعلق چھان بین ہونی ہے، اپوزیشن میں دراڑیں پڑ گئیں، دھرنے والے پھر اکیلے رہ جائیں گے، آئندہ بجٹ عوام دوست ہو گا۔

پاکستانیوں کے لئے بچت کا شاندار موقع، ایسی ویب سائٹ آگئی کہ آپ کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی‎‎
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی پارلیمانی کمیٹی بنا رہے ہیں اور فیصلہ کیا گیا ہے اس کمیٹی میں دونوں ایوان سے اراکین لئے جائیں گے اور یہ پارلیمانی کمیٹی جو بھی فیصلہ کرے گی سب قبول کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے خود کو ایوان میں احتساب کیلئے پیش کر دیا ہے اور وہ کمیشن بنانے پر بھی رضامند ہیں۔ پارلیمانی کمیٹی متفقہ ٹی او آر بنائے گی تاہم حکومتی اور اپوزیشن کے ٹی او آر ز پر بھی غور کیاجا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاملہ کچھ بھی ہو پاکستان کی ترقی متاثر نہیں ہونی چاہئے۔ اپوزیشن میں دراڑیں پڑ گئی ہیں اور دھرنے والے ایک بار پھر اکیلے رہ جائیں گے۔

خبردار!رنگ گورا کرنے والی کوئی بھی کریم استعمال کرنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں

اسحاق ڈار نے کہا کہ مالی خسارے کو آدھا کر دیا ہے، آئندہ بجٹ عوام دوست ہو گا۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کیلئے کمیٹی بنا دی ہے جو جلد ہی اپنی سفارشات پیش کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بگڑی ہوئی معیشت کو ٹھیک کر رہے ہیں، مٹی نہیں ڈال سکتے، ہر فورم پر دعوت دی ہے کہ ہم سب چارٹر آف اکنامی پر متفق ہوں ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -