سینئر صحافی آفتاب عالم قتل کیس، عدالت کا مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حکم

سینئر صحافی آفتاب عالم قتل کیس، عدالت کا مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے ...
سینئر صحافی آفتاب عالم قتل کیس، عدالت کا مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حکم

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت نے سینئر صحافی آفتاب عالم قتل کیس میں مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کرنے کا حکم دیدیا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں سینئر صحافی آفتاب عالم قتل کیس کی سماعت ہوئی۔

پاکستانیوں کے لئے بچت کا شاندار موقع، ایسی ویب سائٹ آگئی کہ آپ کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی‎‎

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے میں ایم کیو ایم کارکن ذیشان حیدر گرفتار ہے جبکہ 2 ملزمان مفرور ہیں جس پر عدالت نے سیاسی جماعت کے 2 مفرور کارکنوں کو اشتہاری قراردینے کی کارروائی کا حکم دیا اور ان کی جائیداد سے متعلق مختیار کار کی رپورٹ اور اخبارات میں اشتہارات کی تفصیل طلب کر لی۔ عدالت نے مفرور ملزمان علی رضا اور سلمان رضا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے۔ واضح رہے کہ ملزمان نے 9 ستمبر 2015ءکو گھر کے باہر فائرنگ کر کے آفتاب عالم کو قتل کیا تھا۔

خبردار!رنگ گورا کرنے والی کوئی بھی کریم استعمال کرنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں

مزید : کراچی