الائیڈ ہسپتال سے 10سالہ لڑکی کو اغواءکرنے کی کوشش ناکام ، خاتون گرفتار

الائیڈ ہسپتال سے 10سالہ لڑکی کو اغواءکرنے کی کوشش ناکام ، خاتون گرفتار
الائیڈ ہسپتال سے 10سالہ لڑکی کو اغواءکرنے کی کوشش ناکام ، خاتون گرفتار

  

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) الائیڈ ہسپتال سے 10سالہ لڑکی کو اغواءکرنے کی کوشش پر خاتون پکڑی گئی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق الائیڈ ہسپتال میں مریض کی عیادت کیلئے اہل خانہ کیساتھ آئی 10سالہ عائشہ کو ایک خاتون نے اغواءکرنے کی کوشش کی جس پر اس نے شور مچا دیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ عائشہ اپنے اہل خانہ کیساتھ ہسپتال میں موجود تھی کہ اچانک گھر والوں سے بچھڑ گئی ۔

ہسپتال میں موجود ایک عورت نے عائشہ کو اکیلا دیکھ کر جھانسا دیا کہ وہ اسے اہل خانہ سے ملائے گی مگر لڑکی نے ارادہ بھانپتے ہوئے شور مچانا شروع کردیا جس کے بعد لوگوں نے خاتون کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ۔

خبردار!رنگ گورا کرنے والی کوئی بھی کریم استعمال کرنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں۔

مزید : فیصل آباد