وزیر اعظم کی آمد پر درخت کیوں کاٹے؟ پرویز خٹک کا 12 ملازمین کے خلاف کارروائی کا حکم

وزیر اعظم کی آمد پر درخت کیوں کاٹے؟ پرویز خٹک کا 12 ملازمین کے خلاف کارروائی ...
وزیر اعظم کی آمد پر درخت کیوں کاٹے؟ پرویز خٹک کا 12 ملازمین کے خلاف کارروائی کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم کی آمد پر  کیکر کے 70 درخت کاٹنے پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک برہم ہوگئے اور  نوٹس لے کر 12 سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کو وزیر اعظم نواز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان میں جلسہ عام سے خطاب کیا جہاں ضلعی انتظامیہ نے وزیر اعظم کے جلسہ کی راہ میں حائل کیکر کے 70 درخت کاٹ دیے ۔ واقعے کا پتا لگنے پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے فوری طور پر نوٹس لے لیا اور محکمہ جنگلات کو ڈیرہ اسماعیل خان کی ضلعی انتظامیہ کے 12 ملازمین کے خلاف محکمانہ کارروائی کی ہدایت کردی۔