پاک چین دوستی کے 65 سال مکمل ہونے پر بھرپور انداز میں تقریبات منعقد کرنے کا فیصلہ

پاک چین دوستی کے 65 سال مکمل ہونے پر بھرپور انداز میں تقریبات منعقد کرنے کا ...
پاک چین دوستی کے 65 سال مکمل ہونے پر بھرپور انداز میں تقریبات منعقد کرنے کا فیصلہ

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پاک چین دوستی کے حوالے سے تقریبات منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا، یہ تقریبات 19 سے 23 مئی تک جاری رہیں گے۔ یہ تقریبات پاک چین مثالی دوستی کے 65 سال مکمل ہونے پر منعقد کی جائیں گی۔

پاک چین دوستی کے حوالے سے تصویری نمائش کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ پاک چین تعلقات مثالی ہیں،چین نے قدرتی آفات، امن اور جنگ میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔ اقتصادی راہداری کے منصوبے پر بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ اقتصادی راہداری کے منصوبے ملکی ترقی و خوشحالی کے ضامن ہیں اور ان منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔

مزید :

لاہور -