حساس اداروں پر حملوں کے مجرم کی سزائے موت کا فوجی عدالت کا فیصلہ معطل

حساس اداروں پر حملوں کے مجرم کی سزائے موت کا فوجی عدالت کا فیصلہ معطل
حساس اداروں پر حملوں کے مجرم کی سزائے موت کا فوجی عدالت کا فیصلہ معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور ہائیکورٹ نے فوجی عدالت سے حساس اداروں پر حملوں کے جرم میں سزائے موت پانے والے مجرم کی سزا کا فوجی عدالت کا فیصلہ معطل کردیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق مجرم رضوان اللہ پر الزام تھا کہ وہ حساس اداروں پرحملوں میں ملوث ہے جس کے بعد فوجی عدالت نے اسے سزائے موت سادی تھی ۔ فوجی عدالت کا فیصلہ آنے کے بعد مجرم نے پشاور ہائیکورٹ میں اپیل کی تھی جس کے بعد منگل کو چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس محمد داو¿د نے کیس کی سماعت کی اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد فوجی عدالت کا فیصلہ معطل کردیا۔

مزید :

پشاور -