شادی میں تاخیر پر منگیتر نے لڑکی کے والدین کوقتل کردیا ،ملزم لڑکی کیساتھ فرار: پولیس

شادی میں تاخیر پر منگیتر نے لڑکی کے والدین کوقتل کردیا ،ملزم لڑکی کیساتھ ...
شادی میں تاخیر پر منگیتر نے لڑکی کے والدین کوقتل کردیا ،ملزم لڑکی کیساتھ فرار: پولیس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ میں لڑکے نے جلد شادی نہ کرانے پر لڑکی کے والد اور والدہ کو قتل کردیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے میں منگیتر نے شادی میں تاخیری حربے برتنے پر لڑکی کے والد اور والدہ کو قتل کر دیا اور لڑکی کو ساتھ لیکر فرار ہو گیا ۔

راتوں رات جلد میں نکھار لانے والی کریمیں کتنی خطرناک ہیں، جانئے

ملزم نے کارروائی کے دوران لڑکی کے بھائی کو ایک کمرے میں بند کر دیا اور اپنے ہونے والے سسر اور ساس کو فائرنگ کر کے قتل کر دیاجس کے بعد وہ اپنی منگیتر کو ساتھ لیکر فرار ہو گیا ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور لاشوں کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں بظاہر لڑکی کی مشاور ت بھی معلوم ہوتی ہے تاہم ملزم کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔

پاکستانیوں کے لئے بچت کا شاندار موقع، ایسی ویب سائٹ آگئی کہ آپ کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی

 پولیس ذرائع نے بتایا کہ دونوں کی منگنی کافی عرصہ پہلے ہوئی تھی جس کے بعد لڑکے نے متعدد بار شادی کی تاریخ کیلئے لڑکی کے اہل خانہ سے رابطہ کیا مگر انہوں نے بعض وجوہات کی بناءپر تاخیر کا کہا ۔ دوسری جانب پولیس نے لڑکے کے اہل خانہ کو شامل تفتیش کر لیا ہے جبکہ لڑکی کے بھائی کا بیان بھی قلمبند کیا جا چکا ہے۔

خبردار!رنگ گورا کرنے والی کوئی بھی کریم استعمال کرنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں.

مزید :

کوئٹہ -