’وزیراعظم کے خطاب کے دوران خواجہ سعد رفیق گالیاں دیتے رہے ‘
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نوازشریف کے قومی اسمبلی سے خطاب کے دوران عقبی نشست پر براجمان وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق گالیاں دیتے رہے جن کی ویڈیو بھی سامنے آگئی اور سینئر صحافی مبشرلقمان نے بتایاہے کہ غالباً خواجہ سعد رفیق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو گالیاں دے رہے تھے ۔
نجی ٹی وی چینل 24کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے مبشر لقمان نے بتایاکہ ویڈیو آواز کیساتھ نشر نہیں کی جاسکتی لیکن نوازشریف کی تقریر کے دوران خواجہ سعد رفیق اپنے دائیں جانب موجود اراکین کو گالیاں دیتے رہے ، یہ غالباً نوازشریف اور ان کے خاندان کے سیاسی کیریئرکی سب سے اہم تقریر تھی لیکن وفاقی وزیرگالم گلوچ کرتے رہے ، یہ گالیاں بھی ایک ایسے وقت پر دی گئیں جب اُن کی اپنی پارٹی کے قائد خطاب کررہے تھے ۔
شیخ رشید احمد نے ایسی کیاآوازیں دیں کہ نوبت گالیوں تک جاپہنچی ، تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں ۔
اس سے پہلے کہاجارہاتھاکہ شیخ رشید احمد کی طرف سے آوازیں کسے جانے پر خواجہ سعد رفیق اپنی نشست پر کروٹیں لیتے رہے لیکن اب ان کی گالیوں کی ویڈیو سامنے آگئی ۔
To Whom Saad Rafiq Is Abusing During Nawaz... by aliyaali123456