پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی: شیراکوٹ پر جعلی مشروبات تیار کرنے والا پلانٹ سیل

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی: شیراکوٹ پر جعلی مشروبات تیار کرنے والا پلانٹ ...
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی: شیراکوٹ پر جعلی مشروبات تیار کرنے والا پلانٹ سیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے بند روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی مشروبات بنانے والے پلانٹ کو سیل کر دیا ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ڈائریکٹر عائشہ ممتاز کی سربراہی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے شیراکوٹ بندروڈ پرمشروبات بنانے والے پلانٹ پر چھاپہ مارا اور ناقص مشروبات تیار کرنے پر سہیل یونٹ کو سیل کر دیا ۔

پاکستانیوں کے لئے بچت کا شاندار موقع، ایسی ویب سائٹ آگئی کہ آپ کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی

کارروائی کے دروان یونٹ میں مشروبات کی تیاری میں استعمال ہونے والی سکرین اور فلیورز کو ٹیسٹ کیا گیا جن کے مضر صحت ہونے کی تصدیق کے بعد یونٹ کو سیل کردیا گیا ۔ ٹیم نے پلانٹ پر صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بھی غیر تسلی بخش قراردیا اور مشروبات کی تیاری میں استعمال ہونے والے فوڈ کلرز اور پانی کے نمونے بھی لئے ۔

راتوں رات جلد میں نکھار لانے والی کریمیں کتنی خطرناک ہیں، جانئے.

مزید :

لاہور -