آرمی چیف کی چین کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں، مختلف شعبوں میں باہمی تعاون پر اتفاق

آرمی چیف کی چین کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں، مختلف شعبوں میں باہمی ...
آرمی چیف کی چین کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں، مختلف شعبوں میں باہمی تعاون پر اتفاق

  

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف چین کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں جس دوران خطے کی سیکیورٹی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔

پاکستانیوں کے لئے بچت کا شاندار موقع، ایسی ویب سائٹ آگئی کہ آپ کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی‎‎

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سنٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین، چیف آف جنرل سٹاف اور وزیر خارجہ سے ملاقاتیں کیں۔ چینی قیادت کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کا کردار قابل فخر ہے، چین پاکستان کی کپیسٹی بلڈنگ کرتا رہے اور پاکستان کو درپیش چیلنجز چین کو چیلنجز تصور کئے جائیں گے۔

خبردار!رنگ گورا کرنے والی کوئی بھی کریم استعمال کرنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں پاک چین اقتصادی راہداری پر عملدرآمد یقینی بنانے، خطے میں امن و امان کیلئے کوششیں جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا اور چینی قیادت نے پاکستان کی خودمختاری، ترقی اور استحکام کیلئے کردار ادا کرتے رہنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

مزید : قومی /اہم خبریں