نیب نے کرپشن کے الزام میں اپنے ادارے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو گرفتار کرلیا

نیب نے کرپشن کے الزام میں اپنے ادارے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو گرفتار کرلیا
نیب نے کرپشن کے الزام میں اپنے ادارے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو گرفتار کرلیا

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی احتساب بیورو نے کرپشن کے الزام میں اپنے ہی ادارے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو گرفتار کر لیا ۔میڈ یا روپورٹس کے مطابق کامران علی نیب کے انویسٹی گیشن سرکل 3میں تعینات تھا جسے رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ۔کامران علی ٹی ایم اے تھر پارکر فنڈز میں خورد برد کی تحقیقات کر رہا تھا جس کے مقدمے میں بے گناہ شخص کو ملوث کرنے اور کیس میں خورد برد کے الزام میں کامران علی کو گرفتار کیا گیا ۔کارروائی کے دوران نیب نے کامران علی کے قبضے سے تمام ریکارڈ بھی حاصل کر لیا ۔

مزید :

کراچی -