آسمان سے برستی آگ نے شہریوں کو بے حال کر دیا ،لاڑکانہ میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 51ڈگری ریکارڈ کیا گیا

آسمان سے برستی آگ نے شہریوں کو بے حال کر دیا ،لاڑکانہ میں سب سے زیادہ درجہ ...
آسمان سے برستی آگ نے شہریوں کو بے حال کر دیا ،لاڑکانہ میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 51ڈگری ریکارڈ کیا گیا

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک کے بیشتر علاقوں میں آسمان سے برستی آگ نے زندگی کو مفلوج بنا کر رکھ دیا ،سب سے زیادہ درجہ حرارت لاڑکانہ میں 51ڈگری ریکارڈ کیا گیا ،جیکب آباد میں 49.5 جبکہ لاہور کا درجہ حرارت 44ڈگری رہا ۔

تفصیلات کے مابق محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کی ہے کہ آئندہ ہفتے بھی موسم گرم رہے گا ،جیکب آباد میں درجہ حرارت49.5ریکارڈ کیا گیاہے جبکہ ڈگری میں بھی درجہ حرارت 49ڈگری تک پہنچ گیا جس کے باعث گورنمنٹ سکول کے ٹیچر سمیت 6طلباءبے ہو ش ہو گئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا ۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کی ہے کہ آئندہ ہفتے بھی موسم گرم رہے گا جبکہ ہفتے اور اتوار کے روز لاہور میں درجہ حرارت 47ڈگری تک جانے کا امکان ہے ۔

سبی اور نواب شاہ میں پارہ سینتالیس درجے تک پہنچ گیا، ملتان میں 45اور حیدر آباد میں 44 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ فیصل آباد اور ساہیوال میں 43 درجے کی گرمی نے شہریوں کو بے حال کئے رکھا۔ گوجرانوالہ میں پارہ 42 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں گرمی کی موجودہ لہر پورا ہفتہ جاری رہے گی کئی علاقوں میں پارہ پچاس سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا بھی امکان ہے۔

لاڑکانہ میں 51ڈگری تک پہنچ گیا

مزید : ماحولیات