بھارت میں موجود اے بی ڈویلیئرز کا ایسا مذاق کہ جنوبی افریقہ میں ہلچل مچ گئی

بھارت میں موجود اے بی ڈویلیئرز کا ایسا مذاق کہ جنوبی افریقہ میں ہلچل مچ گئی
بھارت میں موجود اے بی ڈویلیئرز کا ایسا مذاق کہ جنوبی افریقہ میں ہلچل مچ گئی

  

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) انڈین پریمئرلیگ کے نویں ایڈیشن میں شرکت کے لیے بھارت میں موجود جنوب افریقی کرکٹراے بی ڈویلیئرنے اپنے روایتی انداز میں مذاق کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندرامودی سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کردیاتاکہ اپنی بھارتی شہریت کیلئے بات چیت کرسکیں ۔ڈویلیئرکایہ بیان سامنے آنے کے بعد جنوبی افریقہ میں ہلچل مچ گئی کہ کرکٹ کاعظیم نام بھی بھارت کاشہری بننے کو ہے لیکن یہ فقط ایک مذاق تھا۔

زی نیوزکے مطابق رائل چیلنجرز بنگلور ٹیم کا حصہ اے بی ڈویلیئر کی کارکردگی مجموعی طورپر نہایت شاندار رہی اورچارففٹیز، ایک سینچری کی بدولت11اننگزمیں 538رنز جوڑنے میں کامیاب رہے ، حالیہ دنوں میں آرسی بی کی ڈیجیٹل ٹیم کے رکن مسٹرنگس نے ڈویلیئرسے سوال کیاکہ آپ بھارتی شہریت کیوں نہیں لے لیتے؟ کیونکہ آپ بھی بہت وقت بتارہے ہیں؟

اس پر اے بی ڈویلئرکاکہناتھاکہ ’مجھے اس ضمن میں بھارت کے وزیراعظم سے بات کرنی چاہیے ‘حالانکہ وہ مذاق کررہے تھے اور ان کے اس انداز کو مداحوں نے خوب پسند کیا۔

مزید :

کھیل -