شہر قائد کے جز ائر بابا اور بھٹ آئی لینڈ کی بجلی 5روز بعد بحال

شہر قائد کے جز ائر بابا اور بھٹ آئی لینڈ کی بجلی 5روز بعد بحال
شہر قائد کے جز ائر بابا اور بھٹ آئی لینڈ کی بجلی 5روز بعد بحال

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )شہر قائد کے جز ائر بابا اور بھٹ آئی لینڈ کی بجلی 5روز بعد بحال کردی گئی ۔ترجمان کے الیکٹر ک کا کہنا ہے کہ علاقے کے معزز لوگوں نے واجبات کی ادائیگی کی یقین دہانی کرائی ہے جس پر بجلی بحال کی گئی ۔تفصیل کے مطابق کراچی کے جزیروں بابا اور بھٹ آئی لینڈ کی عوام کی جانب سے واجبات کی عدم ادائیگی پر کے الیکٹرک نے دونوں علاقوں کی بجلی گزشتہ پانچ روز سے منقطع کر رکھی تھی ۔بجلی کی عدم دستیابی پر علاقہ مکینوں نے نیٹی جیٹی پل پرشدید احتجاج کیا جس سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہو گئی ۔اس دوران لوگوں نے کے الیکٹرک کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔علاقہ مکینوں کے احتجاج پر کے الیکٹرک کے نمائندوں نے مظاہرین سے مذاکرات کیے اور واجبات کی ادائیگی کی یقین دہانی پر دونوں علاقوں کی بجلی بحال کردی ۔بجلی کی بحالی کے اعلان کے بعد مظاہرین نیٹی جیٹی پل سے منتشر ہو گئے ۔

مزید :

کراچی -