کے پی ٹی کے سابق چیئرمین اسلم حیات ابڑو کی ضمانت منظور

کے پی ٹی کے سابق چیئرمین اسلم حیات ابڑو کی ضمانت منظور
کے پی ٹی کے سابق چیئرمین اسلم حیات ابڑو کی ضمانت منظور

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے سابق چیئرمین اسلم حیات ابڑو کی ضمانت منظور کر لی ہے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق عدالت نے سابق چیئرمین کے پی ٹی اسلم حیات ابڑو کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 15 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے اور اس کے ساتھ ہی نیب کو بھی ہدایت کی ہے کہ اسلم حیات کو گرفتار نہ کیا جائے۔ عدالت نے اسلم حیات کو گرفتارنہ کرنے سے متعلق 25 مئی کیلئے نوٹس جاری کر دیا ہے۔

مزید : کراچی