سعودی دلہن کی ایسی حرکت کہ شادی کے چندگھنٹوں بعد ہوٹل پہنچتے ہی دولہے نے طلاق دیدی

سعودی دلہن کی ایسی حرکت کہ شادی کے چندگھنٹوں بعد ہوٹل پہنچتے ہی دولہے نے طلاق ...
سعودی دلہن کی ایسی حرکت کہ شادی کے چندگھنٹوں بعد ہوٹل پہنچتے ہی دولہے نے طلاق دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک شوہر نے اپنی سعودی دلہن کو شادی کے چند گھنٹوں بعد ہی طلاق دیدی کیونکہ وہ موبائل پر پیغامات کے تبادلے میں کچھ زیادہ ہی مصروف تھی ۔
خلیج ٹائمز کے مطابق تقریب کے بعد دولہا اپنی دلہن کے ساتھ ہوٹل پہنچے اور جب اس نے دلہن کے قریب جانے کی کوشش کی تودلہن نے دولہے کی طرف توجہ دینے کی بجائے موبائل فون پر اپنے دوستوں سے موصول ہونیوالے مبارکباد کے پیغامات کا جواب دینے میں مصروف رہی ۔
پھر دولہے نے دلہن سے استفسار کیاکہ وہ زیادہ اہم ہے یا دوست تو خاتون نے جواب دیاکہ دوست اور اہلخانہ  زیادہ اہم ہیں جس پر خاوند کو شدید دھچکالگا اورمعاملات وہیں چھوڑتے ہوئے ہوٹل سے چلاگیا۔بعدازاں معاملہ عدالت پہنچ گیاجہاں دولہے نے شادی مزید چلانے سے صاف انکار کردیا۔
یہاں یہ امربھی قابل ذکر ہے کہ مقامی اخبار العربی کے مطابق سعودی عرب میں ہر گھنٹے آٹھ طلاقیں ہوتی ہیں جبکہ سعودی وزارت انصاف کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 2015ءکے پہلے چھ ماہ میںطلاق کے 33,954مقدمات سامنے آئے جبکہ اسی عرصے میں 11,817شادیاں ہوئیں ۔ عرب نیوز کے مطابق فیس بک اور واٹس ایپ جیسی سوشل میڈیا سائٹس کاسعودی عرب میں بڑھتی ہوئی طلاقوں میں بنیادی کردار ہے ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -