ایاز صادق نے اپوزیشن کو راضی کر لیا ،اب پارلیمنٹ کے فلو پر احتجاج کریں گے:خورشید شاہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اپوزیشن رہنماﺅں سے ملاقات کر کے حزب اختلاف کو راضی کر لیا ہے، اپوزیشن نے قومی اسمبلی اورسینیٹ سے بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے دوایونوں میں جانے کا فیصلہ کرلیاہے۔ تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کے بعد اپوزیشن نے سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاسوں سے بائیکاٹ ختم کر دیا، خورشید شاہ نے کہاہے کہ اب پارلیمنٹ کے فلور پر احتجاج کریں گے۔
اپوزیشن کا کہنا ہے کہ اب سات نہیں سترسوالوں کے جواب چاہئیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم کی ہاو¿س میں تقریر کے جو نکات ہیں ان پر بات چیت کریں گے۔ وزیراعظم سے سوالات کے جوابات مانگتے رہیں گے۔
اعتزاز احسن کا کہنا تھاکہ سات سوالوں میں سے بہت سے سوال نکل آئے۔ تقریر سے جو اور نکلے ہیں، وہ بھی پوچھے جائیں گے۔
اپوزیشن نے وزیراعظم کے اثاثوں کی تفصیلات بھی جمع کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔