قیدی کو مسلسل قے ، ڈاکٹروں نے ایکسرے کیا تو ایسی چیزکا انکشاف ہواکہ ہرکوئی دنگ رہ گیا

قیدی کو مسلسل قے ، ڈاکٹروں نے ایکسرے کیا تو ایسی چیزکا انکشاف ہواکہ ہرکوئی ...
قیدی کو مسلسل قے ، ڈاکٹروں نے ایکسرے کیا تو ایسی چیزکا انکشاف ہواکہ ہرکوئی دنگ رہ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برلن (مانیٹرنگ ڈیسک) حکام کے چھاپوں کے ڈر سے جیل میں موجود قیدی طرح طرح کی حرکات کرتے ہیں اور کبھی کبھار یہ حرکات اُنہیں مہنگی بھی پڑجاتی ہیں ، ایسا ہی کچھ آئرلینڈ میں موجود ایک قیدی کیساتھ ہوا جس نے موبائل فون سیٹ ہی نگل لیا جس کے بعد قے کرنا شروع ہوگیا تاہم یہ واضح نہیں ہوسکاکہ ملزم نے یہ حرکت کیوں کی ۔
العربیہ کے مطابق ڈبلن کی ایک جیل میں29 سالہ قیدی کو جیل میں لگا تار 4 گھنٹے قے ہوتی رہی جس کے بعد اسے ڈاکٹروں کو دکھایا گیا۔ڈبلن میں واقع ایڈلیڈ اینڈ میتھ ہسپتال کے ڈاکٹروں نے اس کا طبی معائنہ کرنے کے بعد بتایا کہ اسے کوئی عارضہ لاحق نہیں مگر اس کو قے بدستور برقراررہی۔ بعد ازاں ایکسرے کی مدد سے اس کے معدے اور سینے کا معائنہ کیا گیا تو پیٹ میں موبائل فون کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔
رپورٹ کے مطابق درمیانے سائز کے موبائل فون کو پیٹ سے نکالنے کے لیے سرجری کرنا پڑی اور یوں آٹھ گھنٹے کے بعد اس کے پیٹ سے موبائل نکالا جاسکا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے جس میں کسی شخص نے سالم حالت میں موبائل نگل لیا ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -