اسلام آباد میں ہاﺅسنگ سوسائٹیز کے قیام کیلئے زمین کے حصول پر پابندی عائد، بارہ کہو میں حاصل کی گئی زمین منسوخ

اسلام آباد میں ہاﺅسنگ سوسائٹیز کے قیام کیلئے زمین کے حصول پر پابندی عائد، ...
اسلام آباد میں ہاﺅسنگ سوسائٹیز کے قیام کیلئے زمین کے حصول پر پابندی عائد، بارہ کہو میں حاصل کی گئی زمین منسوخ

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وفاقی دارالحکومت میں ہاﺅسنگ سوسائٹیز کے قیام کیلئے زمین کے حصول پر پابندی عائد کر دی ۔ ان کا کہنا ہے کہ غریبوں کی زمین سستے داموں ہتھیانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

پاکستانیوں کے لئے بچت کا شاندار موقع، ایسی ویب سائٹ آگئی کہ آپ کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی‎‎

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیر داخلہ نے سرکاری قوانین کے تحت زمین کے حصول پر پابندی عائد کی ہے اور کہا ہے کہ مخصوص طبقے کے فائدے لئے سرکاری قوانین کا غلط استعمال نہیں ہونے دیں گے ۔ انہوں نے بارہ کہو میں ہاﺅسنگ فاﺅنڈیشن کیلئے حاصل کی گئی زمین منسوخ کرنے کا حکم بھی دیدیا ہے اور کہا ہے کہ دیہی مکینوں سے مارکیٹ ریٹ پر خریداری ضروری ہے، غریبوں کی زمین سستے داموں ہتھیانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔ انہوں نے چیف کمشنر کو بھی ہدایت کی کہ انتظامیہ ایسے عمل کا حصہ نہ بنے۔

خبردار!رنگ گورا کرنے والی کوئی بھی کریم استعمال کرنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں

مزید :

قومی -اہم خبریں -