’سب کے سامنے اس سواری پر کیوں بیٹھے‘ سعودی عرب میں نوجوان لڑکی اور لڑکے کو گرفتار کرلیا گیا، جرم ایسا کہ جان کر آپ کو بھی بے حد حیرت ہوگی

’سب کے سامنے اس سواری پر کیوں بیٹھے‘ سعودی عرب میں نوجوان لڑکی اور لڑکے کو ...
’سب کے سامنے اس سواری پر کیوں بیٹھے‘ سعودی عرب میں نوجوان لڑکی اور لڑکے کو گرفتار کرلیا گیا، جرم ایسا کہ جان کر آپ کو بھی بے حد حیرت ہوگی

  

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں بعض ایسے معاملات بھی جرم کے دائرے میں داخل سمجھے جا سکتے ہیں کہ جنہیں باقی دنیا میں عین قانونی قرار دیا جاتا ہے۔ دارلحکومت میں پیش آنے والا ایک دلچسپ واقعہ بھی ایک ایسی ہی مثال ہے کہ جسے سعودی پولیس اہلکاروں نے قانونی کی پاسداری قرار دے کر انجام دے ڈالا، لیکن سوشل میڈیا صارفین اس پر خوب حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔

سعودی گزٹ کے مطابق پولیس کے نمائندہ کرنل فواذ المیمن نے بتایا کہ پولیس کو متعدد اطلاعات موصول ہوئی تھیں جن میں ایک موٹرسائیکل پر سوار مرد اور لڑکی کی شکایت کی گئی تھی۔ پولیس نے جلد ہی اس جوڑے کا سراغ لگالیا اور ان کا تعاقب شروع کردیا۔ ابھی تعاقب جاری تھا کہ ایک جگہ لڑکی موٹرسائیکل سے اتری اور یک گاڑی میں سوار ہوکر فرار ہوگئی، جبکہ موٹرسائیکل سوار دوسری جانب فرار ہوگیا۔

’تمہارے بھائیوں کے سامنے یہ کام نہیں کرسکتی‘ سعودی دلہن شوہر سے چھٹکارے کیلئے عدالت پہنچ گئی

پولیس نے گاڑی کا تعاقب کیا اور اس میں سوار لڑکی اور اس کے ساتھ موجود شخص کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق دونوں کا آپس میں کوئی رشتہ نہیں ہے، اس کے باوجود وہ ایک ہی گاڑی میں اکٹھے موجود تھے۔ دونوں کو مذہبی پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے، جبکہ مفرور موٹرسائیکل سوار کی تلاش جاری ہے۔

مزید : عرب دنیا