غیرت کے نام پر باپ نے اپنی نوجوان لڑکی کو قتل کرنے کی کوشش کی تو اس کی بھینس نے ایسا کام کر ڈالا کہ دیکھ کر آپ کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں گی
نئی دلی (نیوز ڈیسک) بھارت میں ایک نوعمر لڑکی پر چھریوں کے وار کرنے والے اس کے اپنے ہی درندہ صفت والد اور چچا کو تو رحم نہ آیا لیکن یہ منظر دیکھ کر ایک بھینس لڑکی کی مدد کو آگے بڑھی اور ٹکر مار کر سفاک حملہ آوروں کو کئی فٹ دور اٹھا پھینکا۔
اخبار ڈیلی میل کے مطابق سیما نامی لڑکی پر اس کے باپ کلیان سنگھ اور چچا لکھن سنگھ نے حملہ کیا اور اس پر پے درپے چھریوں کے وار کرنے لگے۔ لڑکی کی دردناک چیخیں بلند ہوئیں تو ایک طرف سے ایک بھینس دوڑتی ہوئی آئی اور چھریوں کے وار کرتے درندوں پر ایسا غضبناک حملہ کیا کہ دونوں کئی فٹ دور جاگرے۔ بھینس نے انہیں ٹکریں مارنا جاری رکھیں اور اپنے سینگوں سے انہیں بری طرح زخمی کردیا۔ اسی دوران زخموں سے چور لڑکی اٹھی اور فرار ہونے کی کوشش کی لیکن ظالموں نے اس کا جسم بری طرح چیر پھاڑ ڈالا تھا۔ وہ بیچاری چند قدم چلنے کے بعد ہی گری اور پھر کبھی نہ اٹھ سکی۔
حیدر آباد کی نوجوان لڑکی سے سعودی عرب میں ایسا خوفناک سلوک کہ جان کر رونگٹے کھڑے ہوجائیں، جان ہار بیٹھی
اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق یہ رونگٹے کھڑے کردینے والا واقعہ گوالیار شہر میں پیش آیا۔ لڑکی پر اس کے اپنے ہی والد اور چچا نے مرضی کی شادی کرنے پر قیامت خیز ظلم ڈھایا تھا۔ بدمعاش باپ اور چچا کے ظلم کا نشانہ بننے والی لڑکی کی زندگی تو نہ بچ سکی، مگر اس مظلوم کی جان بچانے کے لئے ایک بے زبان جانور نے جس طرح کوشش کی، اسے دیکھنے والے حیرت سے دم بخود ہیں۔