نیوی چیف ایڈمرل ذکاءاللہ کی وزیراعظم سے ملاقات

نیوی چیف ایڈمرل ذکاءاللہ کی وزیراعظم سے ملاقات
نیوی چیف ایڈمرل ذکاءاللہ کی وزیراعظم سے ملاقات

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس دوران پاک نیوی کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں سمیت دیگر معاملات پر گفتگو کی گئی۔

پاکستانیوں کے لئے بچت کا شاندار موقع، ایسی ویب سائٹ آگئی کہ آپ کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی‎‎

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ نیول چیف نے وزیراعظم ہاﺅس میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس دوران پاک نیوی کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کیلئے پاک نیوی کی تیاریوں سے متعلق بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم نواز شریف نے پاکستانی سمندری حدود کی حفاظت کیلئے پاکستان نیوی کے کردار کو سراہا۔

خبردار!رنگ گورا کرنے والی کوئی بھی کریم استعمال کرنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں

مزید : قومی /اہم خبریں