وزیراعظم کے پارلیمینٹ سے رجوع کرنے پر خوشی، کرپشن کے خلاف ہر قسم کے تعاون کیلئے تیار ہیں: یوسف رضا گیلانی
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ پارلیمینٹ کی بالادستی کیلئے کام کیا اور کرپشن کے خلاف ہر قسم کے تعاون کیلئے تیار ہیں، خوشی ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے پارلیمینٹ سے رجوع کیا۔
پاکستانیوں کے لئے بچت کا شاندار موقع، ایسی ویب سائٹ آگئی کہ آپ کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کے پارلیمینٹ سے رجوع کرنے اور عمران خان سمیت اپوزیشن کے کئی لوگوں کے پارلیمینٹ میں آنے پر بہت خوشی ہے کیونکہ ہماری روایات کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔
خبردار!رنگ گورا کرنے والی کوئی بھی کریم استعمال کرنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے سپیکر قومی اسمبلی سے کہا ہے کہ ٹی او آرز کیلئے کمیٹی بنائیں، ہم کرپشن کے خلاف ہیں اور ہر قسم کے تعاون کیلئے تیار ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ علی حیدر کابل سے لاہور پہنچے تو میں عدالت میں تھا، کل بھی عدالت میںپیش ہونے کیلئے کراچی جا رہا ہوں۔