’چینی فوج پاکستان میں یہ چیز تعمیر کرنے والی ہے‘ امریکی ادارے نے رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشاف کردیا، پاکستان کے دشمنوں کو پسینے آگئے

’چینی فوج پاکستان میں یہ چیز تعمیر کرنے والی ہے‘ امریکی ادارے نے رپورٹ میں ...
’چینی فوج پاکستان میں یہ چیز تعمیر کرنے والی ہے‘ امریکی ادارے نے رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشاف کردیا، پاکستان کے دشمنوں کو پسینے آگئے

  

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کو ایٹمی توانائی کے حامل ائیرکرافٹ کیریئر سے لیس کرنے میں مصروف امریکہ نے اپنے اعمال پر پردہ ڈالنے کے لئے الٹا یہ واویلا شروع کردیا ہے کہ چین پاکستان میں عسکری بحری اڈہ قائم کرنے کی تیاری کررہا ہے۔

اخبار ڈان کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے اپنی سالانہ رپورٹ ”ملٹری اینڈ سکیورٹی ڈویلپمنٹس ان چائنہ“ میں کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ چین کے تعلقات کا اہم پہلو ہتھیاروں کی فروخت اور دفاعی صنعت کے میدان میں تعاون پر مشتمل ہے۔ یہ بھی کہا گیا کہ دونوں ممالک نے مشترکہ طور پر زمین سے فضاءمیں مار کرنے والے LY-80 میزائل سسٹم تیار کئے ہیں، F-22پی فریگیٹ بشمول ہیلی کاپٹر، اہم جنگی ٹینک، فضاءسے فضاءمیں مار کرنے والے میزائل اور اینٹی شپ کروز میزائل بھی تیار کئے ہیں، جبکہ جون 2014ءمیں دونوں ممالک نے بلاک ٹو JF-17 جنگی جہازوں کی تیاری بھی شروع کردی۔

’ان پاکستانیوں نے ہمارے اربوں روپے لوٹ لئے، کہیں کا نہ چھوڑا‘ بنگلہ دیش کی نئی دہائی

امریکا کے ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری فار ڈیفنس برائے ایسٹ ایشیاءابراہم ڈنمارک نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی سرحدوں کے قریب چینی فوج کی صلاحیت اور طاقت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ پاکستان میں مبینہ چینی بحری اڈے کے قیام پر اظہار تشویش کے علاوہ امریکا نے اپنے دوست بھارت کو لاحق خطرات پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ من گھڑت خطرات سے نمٹنے کے لئے بھارت سے روابط جاری رکھنے اور اس کے ساتھ کھڑا رہنے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -