کراچی میں طویل لوڈشیڈنگ پر تشویش ہے، وفاقی حکومت عوام کی خدمت میں ناکام ہو گئی: بلاول بھٹو زرداری

کراچی میں طویل لوڈشیڈنگ پر تشویش ہے، وفاقی حکومت عوام کی خدمت میں ناکام ہو ...
کراچی میں طویل لوڈشیڈنگ پر تشویش ہے، وفاقی حکومت عوام کی خدمت میں ناکام ہو گئی: بلاول بھٹو زرداری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت عوام کی خدمت کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔

پاکستانیوں کے لئے بچت کا شاندار موقع، ایسی ویب سائٹ آگئی کہ آپ کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی‎‎
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ دیہی علاقوں میں طویل لوڈشیڈنگ پر تشویش ہے جبکہ وفاق اور وزارت پانی و بجلی کا سندھ سے رویہ مناسب نہیں، پیپلز پارٹی بجلی کی لوڈشیڈنگ کے مسئلے کو ہر فورم پر اٹھائے گی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وفاق نے سندھ میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا عذاب مسلط کر رکھا ہے اور کراچی کے مختلف علاقوں میں طویل لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، دیہی علاقوں میں 16,16 گھنٹے بجلی نہیں آتی، کے الیکٹرک، حیسکو، سیپکو 16 سے 24 گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کر رہے ہیں ۔

خبردار!رنگ گورا کرنے والی کوئی بھی کریم استعمال کرنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں

انہوں نے کہا کہ ایک جانب شدید گرمی میں طویل لوڈشیڈنگ کر کے عوام کا امتحان لیا جا رہا ہے تو دوسری جانب سندھ کے عوام کو بجلی کے زائد بل بھی بھیجے جا رہے ہیں۔