داعش سے وابستگی،سعودی عرب میں خاتون کوچھ سال قید

داعش سے وابستگی،سعودی عرب میں خاتون کوچھ سال قید
داعش سے وابستگی،سعودی عرب میں خاتون کوچھ سال قید

  

جدہ (محمد اکرم اسد/ بیورو چیف) سعودی عرب کی ایک عدالت نے داعش سے وابستگی اور ریاست مخالف نظریات پھیلانے کے الزام میں ایک خاتون کو چھ سال قید کی سزا سنائی۔ شدت پسند نظریات کی حامل خاتون واٹس ایپ اور دیگر ویب سائٹس پر داعش کے حق میں پیغامات ارسال کرتی تھی۔ خاتون کا تعلق عراق سے ہے، وہ اپنے شوہر کو داعش میں شامل کرنے کے لئے ذہن سازی کرتی اور قائل کرتی کہ وہ داعش میں مل جائے۔ عدالت کے سامنے اس نے اعتراف کیا کہ اس سے واٹس ایپ اور دیگر ویب سائٹ پر منحرف انکار و نظریات پھیلانے کے لئے گروپس بنارکھے تھے۔ سکیورٹی ادارے کافی عرصہ سے اس کی نگرانی کررہے تھے۔ تمام شواہد اکٹھے کرنے کے بعد اس کے گھر پر سکیورٹی اداروں نے چھاپہ مارا اور اسے گرفتار کرلیا۔ اس کے گھر سے کمپیوٹر، لیپ ٹاپ اور موبائل فونز برآمد ہوئے۔ سوشل میڈیا میں اس کے اکاﺅنٹس کا جائزہ لے کر اسے بند کردیا۔ اس نے عدالت میں یہ اعتراف بھی کیا کہ وہ خواتین کی محفل میں داعش کے نظریات کی تشہیر بھی کرتی تھی۔ سکیورٹی ذرائع نے شہریوں اور غیر ملکیوں کو خبردار کیا ہے کہ نامعلوم افراد سے معلوم ہونے والے پیغامات پر توجہ دیں اور انہیں آگے پھیلائیں۔ ایسے گروپ میں شامل نہ ہوں جو ریاست مخالف نظریات اور شدت پسندی کی طرف دعوت دے۔

مزید :

عرب دنیا -